بارہ سال کی عمر میں ٹافیاں بیچی، آج کروڑ پتی ہوں : آزاد چائے والا

اگر آپ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو یقیناً آپ آزاد چائے والا کے نام سے واقف ہوں گے  آزاد چائے والا ایک کامیاب بزنس مین ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے نوجوانوں کو مختلف کاروباروں کی ترغیب دیتے ہیں

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کروڑ پتی آزاد چائے والا نے ایک عرصہ آزاد کشمیر میں ٹافیاں بھی بیچی ہیں حال ہی میں اپنے پیج سے شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں آزاد نے اپنے بارے میں بتایا ہے

AZAD CHAIWALA KON HAI? | MY LIFE'S STORY | How I Became a Millionaire

AZAD CHAIWALA KON HAI? | MY LIFE'S STORY | How I Became a MillionaireAzadchaiwala.pk/aboutme

Posted by Azad Chaiwala on Saturday, January 25, 2020

انہوں نے بتایا کہ بارہ سال کی عمر میں انہوں نے بھمبر میں ستاون روپے کی ٹافیاں خریدی اور لوگوں کو بیچی، کچھ عرصہ یہ کام چلا لیکن پھر والد کے کہنے پر انکو یہ کام بند کرنا پڑا انکے مطابق انہوں نے ستاون روپے سے شروع ہونے والے کاروبار سے کچھ ہی دنوں میں اپنی والدہ کو تقریباً بائیس سو روپے کما کے دئے

انکا کہنا تھا کہ پندرہ سال کی عمر میں گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے انگلینڈ جانا پڑا وہاں اکیس سال کی عمر تک قریب چھ سال ریڑھی لگائی، بطور سیلز مین کام کیا اور مختلف چھوٹے موٹے کام کئے انکا کہنا تھا کہ اس سارے عرصے میں نے آئی ٹی کا کام جاری رکھا اور پھر بائیس سال کی عمر میں اپنا پہلا گیمنگ پروجیکٹ مکمل کر لیا

آزاد نے بتایا کہ گیم بنانا انکی زندگی کا بڑا ٹرننگ پوائنٹ تھے اسکے بعد میں دبئی چلا گیا اور کئی اور آئی ٹی پروجیکٹ لانچ کئے آزاد نے مزید بتایا کہ آئی ٹی سے کمانے کے بعد میں نے دبئی اور برطانیہ میں ریل اسٹیٹ میں انویسٹ کیا اور آج یہ پراپرٹیز بھی کروڑوں میں ہے

آزاد چائے والا نے نو جوانوں کو پیغام دیا کہ ڈگری کریں مگر ہنر سیکھیں، شروع میں نوکری کریں لیکن اپنا چھوٹا موٹا کاروبار ضرور کریں زندگی میں معاشی کامیابی کا گر کاروبار ہی ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>