کیا وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر اپنی معاشی ٹیم تبدیل کرنے جارہے ہیں؟

وزیراعظم عمران خان نے مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی افواہوں کو دفن کردیا اور کہا کہ مشیرخزانہ کہیں جائیں گے نہ گورنر اسٹیٹ بینک ۔

اسلام آباد میں حکومتی ترجمانوں کیساتھ اہم بیٹھک لگائی ۔ ذرائع کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے کہا مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ دونوں کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔دونوں بہترین کام کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے ساتھ ہی شبر زیدی کی تبدیلی کا بھی اشارہ دیدیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شبر زیدی کی جگہ کسی اور بندے کو لیکر آئیں گے ۔ چیئرمین ایف بی آر شدید بیمار ہیں، وہ میری درخواست پر چھ ماہ کیلئے آئے تھے۔۔

وزیراعظم نے اشیائے خورونوش کے بحران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بحران کے ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بحران میں جہانگیر ترین کا کوئی کردار نہیں، بات چیت میں انہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کو منظم اور متحد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More