بالآخر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھٹ گئے

Stock Market

بالآخر کئی ہفتوں بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھٹ گئے، 100 انڈیکس میں کاروباری دن کے اختتام پر 417.76 پوائنٹس کا اضافہ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو سے تین ہفتوں کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال چھائی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 3000 پوائنٹس کھو بیٹھا ۔

تاہم آج کاروباری ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے مندی کے بادل چھٹ گئے ہیں۔ 100 انڈیکس میں 417.76 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران 846.93 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی تھی جس کے بعد انڈیکس 39296.70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث 5 حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 39300، 39400، 39500، 39600، 39700 کی حدیں شامل ہیں۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر ایسا بھی آیا جب انڈیکس میں بڑی مندی بھی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 39084.86 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر آ گیا تھا۔ لگ ایسا رہا تھا کہ سٹاک مارکیٹ کاروباری دن کے اختتام پر 39 ہزار کی نفسیاتی حد کھودے گی لیکن اچانک تیزی آگئی اور کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 417.76 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے بعد 39714.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری دن میں شئیرمارکیٹ میں تیزی کے باعث 1.05 فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 59 لاکھ 56 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا۔ شئیرز کی مالیت میں تقریباً 60 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More