پاکستان سٹاک مارکیٹ: 816 پوائنٹس کا اضافہ، سرمایہ کاروں کو 120 ارب کا فائدہ

Pakistan Stock Exchange

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے زبردست تیزی۔۔ 100 انڈیکس میں 816.67 پوائنٹس کا اضافہ۔۔ سرمایہ کاروں کو 120 روپے سے زائد کا فائدہ

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 417.76 پوائنٹس بڑھ گیا تھا اسی کا تسلسل آج بھی دیکھنے کو ملا، انڈیکس میں 816 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

تیزی کے باعث 40 ہزار کا بیریئر کراس ہونے کے ساتھ ساتھ مزید 8 حدیں بحال ہو گئیں۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 120 روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔

آج کاروباری دن کا آغاز ہوتے زبردست تیزی دیکھی ، پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران 300 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ۔

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 816.67 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40531.13 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج پورے کاروباری دن کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 2.01 فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 65 لاکھ 63 ہزار 500 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ انویسٹرز کو 120 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More