عالمی ادارے سوئز کی پاکستانی معیشت ، روپے اورشرح سود سے متعلق اچھی خبر

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری۔۔ روپے کی قدر میں ایک نہیں دو نہیں چار فیصد اضافے کا امکان ہے۔۔۔ مشکلات اور پریشان میں گھرے پاکستانیوں کو عالمی ادارہ سوئز نے خوشخبری سنادی۔

Dollar PKR

عالمی معیشت جانچنے والے ادارے کریڈٹ سوئز نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی۔ جس میں روپے کی قدر میں چار فیصد اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔۔

کریڈٹ سوئز کے مطابق اسٹیٹ بینک مہنگائی کے پیش نظر شرح سود میں کمی کا فیصلہ بھی کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے لیکن شرح سود میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حالات بہتر ہوتے ہی شرح سود میں بھی کمی کردی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے روپے کی قدر چار فیصد بڑھی یعنی روپے کی قدر مستحکم ہے جو مزید مستحکم ہوگی، روپے کی قدر میں دو سے چار فیصد اضافے کا امکان ہے ۔

کریڈٹ سوئز نے اسٹاک مارکیٹ اور انڈیکس میں اضافے کاامکان بھی ظاہر کیا۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >