پاکستان میں ڈیزل13 روپے سستا ہونے کا امکان

تیل کی عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کے گرتے ریٹ کے سبب پاکستان میں بھی ڈیزل 13 روپے سستا ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔


تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے سبب خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان میں یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی صورت میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق رواں سال کے گذشتہ ایک ماہ میں عالمی منڈی میں ڈیزل کی خریداری 13 روپے 30 پیسے کی کم قیمت پر ہوئی جبکہ پیٹرول کی خریداری کا اوسط بھی ساڑھے 7 روپے سے 8 روپے فی لیٹر کم رہا۔ جبکہ دوسری جانب یکم مارچ سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان موجود ہے۔

بعدازاں ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجٹ خسارے اور (آئی ایم ایف) پروگرام لینے کے سبب حکومت عوام کو پورا فائدہ منتقل کرنے کے بجائے صرف 3 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا اعلان کر سکتی ہے۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی خریداری میں 4 فیصد کمی  کا سبب کورونا وائرس کا پھیلاؤ بتایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے تیل مصنوعات کی طلب میں کمی ہونا شامل ہے۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق برطانوی برینٹ کروڈ  آئل کی قیمت 4.1 فیصد (2.42 ڈالر) کمی کے بعد 56.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 4 فیصد (2.12 ڈالر) کمی کے بعد 51.26 ڈالر فی بیرل پر ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے اثرات اب تک دنیا کے 29 ممالک میں پھیل چکے ہیں۔ جن میں اب تک سب سے زیادہ اموات چین میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 77 ہزار 150 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور 2592 افراد موت کی گہری نیند سو چکے ہیں۔چین کے علاوہ ایران، عراق، اٹلی، جنوبی کوریا، افغانستان، جاپان و دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >