کرونا وائرس عالمی معیشت کیلئے ڈراؤنا خواب

کرونا وائرس عالمی تجارت کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا۔۔کرونا وائرس کی وبا نے چین ، ایران، جنوبی کوریا کے بعد یورپ اور امریکہ کے ممالک کو بھی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔

Corona Virus

کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی اسٹاک مارکیٹیں مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں، خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ کئی ممالک نے کچھ مخصوص ممالک کے فلائٹ آپریشن معطل کردئیے ہیں۔ فضائی سفر نہ ہونے کی وجہ سے ایئرلائنز، سیاحت، سینما اور ہوٹل انڈسٹری کو بھی بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان، بھارت سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس بھی مسلسل گراؤٹ کا شکار ہیں۔۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج جو کچھ ماہ قبل 43000 پر پہنچ گئی تھی۔ ایک بار پھر 37000 پوائنٹس پر آگئی ہے اور مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ یہی حال بھارتی سٹاک ایکسچینج کا ہے ۔

کرونا وائرس کی وجہ سے چین، ایران سمیت کئی ممالک کے سینما گھر بند ہوگئے ہیں۔ بہت سی بڑے بجٹ کی فلموں کی نمائش اور سکریننگ روک لی گئی ہے۔

تجارتی نمائشیں بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی اہم تجارتی نمائشوں کے ساتھ پاکستان میں مقامی سطح پر ہونے والی نمائشیں بھی متاثر ہورہی ہیں۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق 7سے 8ملکی و غیر ملکی ایونٹ آرگنائزرز نے مارچ میں ہونے والی 3 نمائشیں منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ نمائشیں کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کی جارہی ہیں۔

تجارتی نمائشیں انڈسٹری کا درجہ رکھتی ہیں جس کا حجم ڈھائی ہزار ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ کورونا وائرس سے نمائشوں کی بین الاقوامی صنعت بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

عالمی معیشت پر غیر یقینی کے بادل کب چھٹیں گے؟ اس سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>