کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر کریش

کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر کریش، انڈیکس میں 34 ہزار کی کمی

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 36 ہزار سے 34400 کی سطح تک گرگیا۔

16سو پوائنٹس کی کمی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ 45 منٹ کے لیے روک دی گئی، خودکار نظام کے تحت 4 فیصد سے زائد اُتار چڑھاؤ پر مارکیٹ میں کاروبار معطل کردیا جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے پیر، جمعرات اور جمعہ کو بھی مارکیٹ ہالٹ کے تحت ٹریڈنگ 45 منٹ تک بند کی گئی تھی۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 48 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 157 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کرونا وائرس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے سے پوری دنیا میں اسٹاک ایکسچینج ڈسٹرب ہوئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >