پاکستان سٹاک مارکیٹ سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس ایک بار پھر کریش

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں کاروبار معطل کردیا گیا۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے بازار حصص کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے اور 100 انڈیکس 2152 پوائنٹس کی کمی سے 32616 سے گرکر 30464 کی سطح پر آگیا۔

ہنڈریڈ انڈیکس میں 6.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کے باعث ٹریڈنگ 45 منٹ کے لئے روک دی گئی۔ گزشتہ 10 روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں یہ پانچویں مرتبہ ٹریڈنگ بند کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا یہ سلسلہ 9 مارچ سے شروع ہوا تھا جب مارکیٹ کریش کرگئی تھی۔ اس سے پہلے 100 انڈیکس 37 ہزار کی سطح پر تھا لیکن اب 30 ہزار تک گرچکا ہے۔

دوسری جانب انڈین سٹاک مارکیٹ میں 1315 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ ایشین سٹاک مارکیٹس بھی شدید مندی کا شکار ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>