پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ڈالر کی قدر میں روپیہ کے مقابلے میں اضافہ

 

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی پاکستان سٹاک ایکس چینج کو شدید مندی کا سامنا رہا۔ 100 انڈیکس میں 2200 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔ جس کے سبب مارکیٹ 2200 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 30 ہزار 416 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ڈالر کی قدر میں روپیہ کے مقابلے میں اضافہ
تاریخ میں پہلی بار تین روز میں مارکیٹ 5642 پوائنٹس گر گئی جو کہ تاریخی گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جبکہ تین روز میں سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 913 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کے اضافے سے 158 روپے 52 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 158 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>