سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز تیزی، انڈیکس 1277 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے روز بھی تیزی ۔ 100انڈیکس 30ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز تیزی ریکارڈ کی گئی۔ 100انڈیکس 12سو77پوائنٹس اضافے سے 30ہزار 782پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں دو روز قبل کئی ہفتوں کے بعد زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، 100انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا،

آج مسلسل تیسرے روز تیزی سے سرمایہ کاروں کو تقریباً 190 ارب روپے کا فائدہ ہوا تھا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 29 ہزار 231 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دورران 100 انڈیکس 273.94 پوائنٹس بڑھا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ 3دنوں میں 100 انڈیکس 27 سو 59پوائنٹس بڑھ گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر سٹاک مارکیٹوں میں تیزی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور تعمیراتی انڈسٹری کے لئے پیکیج کے اعلان اور ایکسپورٹرز کے ری فنڈز جاری کئے جانے کے باعث سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More