معاشی استحکام کیلئےسٹیٹ بینک کے اقدامات،عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا اطمینان کا اظہار

معاشی استحکام کیلئےسٹیٹ بینک کے اقدامات،عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا اطمینان کا اظہار

اسٹیٹ بینک کے حالیہ اقدامات پر عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اطمینان کا اظہار کر دیا

تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا اسٹیٹ بینک کی جانب سے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے حالیہ اقدامات سے ملکی بینکوں پر کورونا وائرس کے باعث پڑنے والے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اسٹیٹ بینک کے حالیہ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں ایک عشاریہ پانچ اور بینکوں کے کیپیٹل کنزرویشن بفر میں کی گئی ایک فیصد کمی سے معاشی سست روی کے دوران بینکوں پر پڑنے والے منفی اثرات کم ہونگے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال میں 2 سے 2.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ‏شرح نمو میں کمی کی بڑی وجہ کورونا کی عالمی وبا ہے۔ جس کے منفی اثرات پاکستان سمیت دیگر دنیا کی معیشت پر بھی پڑے ہیں۔

موڈیز نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو سپلائی چین میں تعطل اور آرڈرز کے مؤخر ہونے سے نقصان ہوگا۔ تاہم شرح سود میں کمی، کریڈٹ گروتھ کو متوازن رکھنے کا باعث بنے گی۔ جبکہ خدمات کی کھپت میں نقل وحمل کی پابندیوں کے باعث کمی آئے گی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More