کرونا وائرس: پنجاب کی عوام کو ایک اور بڑا ریلیف

پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، حکومتی احکامات کے بعد محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ ایکسائز نے اپریل سے جون تک کے پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس معاف کردیے۔ ایکسائز نے تین ماہ کیلئے پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس میں چھوٹ دے دی ہے۔ اس اقدام سے محکمہ ایکسائز کو تین ارب تیس کروڑ کم آمدن ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی وباء اور جزوی لاک ڈائون کے پیش نظر بزنس و انڈسٹری کی معاونت، عام آدمی کے معاشی تحفظ اور بے روزگاری کی روک تھام کیلئے 18ارب روپے کے جو ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔

پنجاب سیلز ٹیکس اور پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس زیرو جبکہ بجلی بلزپر عائد الیکٹرسٹی ڈیوٹی معاف کردی گئی، پراپرٹی کی خریدوفروخت پر عائد سٹامپ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز کی شرح کو چھ فیصد سے کم کر کے دو فیصد کردیا گیا

اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے باقاعدہ ایک بروشر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب ریونیو اتھارٹی ،بورڈ آف ریونیو اور انرجی ڈیپارٹمنٹس کو بھجوا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ لاک ڈاون کے سبب عوام کو یوٹیلیٹی بلز فوری ادا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تین ماہ بعد بھی جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث ملک میں لاک ڈاون کی وجہ سے مالی طور پر شدید دباؤ کی شکار عوام کے یوٹیلیٹی بلز تاخیر سے ادا کرنے کا نقصان حکومت برداشت کرے گی جبکہ عوام تین ماہ بعد اپنے بلز جمع کروا سکتے ہیں جس پر ان کو کسی قسم کا کوئی جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More