لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،31ہزار کی حد بحال

لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران بھی زبردست تیزی ، 100 انڈیکس 839.12 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے بعد 31 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں تین روز قبل 100انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی.ایک دن میں 1200 پوائنٹس کی تیزی سے سرمایہ کاروں کو تقریباً 190 ارب روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.73 فیصد بہتری دیکھی گئی۔تیزی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کی 9 حدیں بحال ہوئیں۔ آج پورے کاروباری روز کے دوران 18 کروڑ 64 لاکھ 99 ہزار 663 شیئرز کا لین دین ہوا

چار دن میں پی ایس ایکس ہنڈرڈ انڈیکس میں 3 ہزار 598 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کی وجہ وزیراعظم عمران خان کا تعمیراتی انڈسٹری کو ریلیف پیکیج دینے کا اعلان ہے ۔سیمنٹ، سٹیل ملز ، ٹرانسپورٹیشن سمیت ملک کی کئی صنعتوں کا انحصار تعمیراتی انڈسٹری پر ہے ۔ دوسری بڑی وجہ وفاقی ، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کا عوام کو ریلیف اور کاروباری حضرات کو ٹیکس ریفنڈ بتایاجارہا ہے جبکہ شرح سود میں کمی بھی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کی وجہ قرار دی جارہی ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More