عوام بینک کے نام ور فراڈ سے ہوشیار رہیں ، اسٹیٹ بینک

عوام ہوشیار رہیں، جعل ساز کرونا کی آڑ میں فراڈ کر رہے ہیں ، اسٹیٹ بینک کا انتباہ.۔۔”کوئی بھی بینک کسی سے تفصیلات نہیں لے رہا عوام ایسی فون کالز سے چوکنا رہیں”

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے بحران کے دوران بھی جعل ساز اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دھوکے باز عناصر خود کو سرکاری اہل کار یا بینکوں کا نمائندہ بن کر کال کررہے ہیں، کورونا کی وبا کے نام پر اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے اکاؤنٹس،پے منٹ کارڈز اور پن کوڈز سمیت ذاتی معلومات پوچھیں جارہی ہیں، عوام اور بینک صارفین اپنی ذاتی معلومات اور اکاؤنٹس کی تفصیلات کسی کو نہ دیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک، کمرشل بینک یا کوئی سرکاری ادارہ بینک اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے معلومات جمع نہیں کررہا اور اس قسم کی معلومات کبھی بھی براہ راست صارفین سے معلوم نہیں کی جاتیں۔

سٹیٹ بنک نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صارفین دھوکے باز عناصر سے ہوشیار رہیں اور ایسی کالز کی اطلاع اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن یا بذریعہ ای میل اسٹیٹ بینک کو ارسال کی جائیں۔

دوسری طرف اسٹیٹ بینک نے صارفین کو بینکاری خدمات کے حصول میں درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کردی ہے، بینک صارفین بینکوں سے متعلق شکایات سمیت کورونا وائرس سے بچاؤ سے ناکافی اقدامات سے بھی مطلع کرسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک ہیلپ لائن نمبر :

021-111-727-273

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More