تحقیقات روکوورنہ چینی غائب کردیں گے، شوگرمافیا کی تحقیقاتی ٹیم کو دھمکیاں

آٹا اور چینی سے متعلق تحقیقات رکوانے کے لیے وزیراعظم کو پیغام بھیجا گیا کہ انکوائری روک دیں ورنہ چینی مارکیٹ سے غائب کر دیں گے۔بیرسٹر شہزاد اکبر کا انکشاف

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو دھمکی دینے والوں نے اپنے لیےبرا کیا، عمران خان کوجانتا ہوں دھمکی دی جائےتووہ کام ضرور کرتے ہیں۔

شہزاداکبر نے انکشاف کیا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کےچند ممبران نےکمیشن کودھمکیاں دی تھیں، تحقیقاتی کمیشن کوجودھمکی دی گئی تھی وہ میسج کی صورت میں موجود ہے۔ دھمکی دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے

شہزاد اکبر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو دوستوں کے ذریعے پیغام بھیجا گیا، کہا گیا کہ انکوائری روک دیں ورنہ چینی غائب کردیں گے، حامدمیرکوٹوئٹ پرہی جواب دیارپورٹ لیک نہیں ہوئی بلکہ پبلک کی گئی، رپورٹ کی کاپی میں نےہی سب چینلزکودی ہے۔

معاون خصوصی نے الزام لگایا کہ سلمان شہباز نے شاہد خاقان سے شوگرسیکٹر کیلئے 20ارب کی سبسڈی لی، شاہدخاقان اور مریم اورنگزیب نےشاید ابھی تک رپورٹ مکمل پڑھی نہیں، شہبازشریف اپنے بیٹے اورشوگرسیکٹر کو سبسڈی دیتے رہے ہیں۔

    کسی بزرگ نے کہاں تھا 1980 سے لیکر تک2020 کا سب کو حساب دینا ہو گا پاکستان کی پائی پائیواپس کریں گے اور ان شاءاللہ اس خداداد مملکت کو ست خیریں نے باقی سیاستدان اب اپنی خیر مانئے ملک محفوظ ہاتھوں اور محفوظ قیادت کے ہاتھ اللہ پاک وزیراعظم صاحب کی مددکریں آمین

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More