معاشی میدان سے ایک ہی دن میں کئی زبردست خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1502 پوائنٹس کا اضافہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لئے معاشی حوالے سے اچھی خبر آگئی، آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس31329 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کھلنے کے بعد فوری تیزی کا رحجان دیکھا گیا جس کے سبب انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہوا اور 32ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار 4.80 فیصد اضافے سے انڈیکس32831 کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں201,425,179 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت7,559,148,558 رہی۔

دوسری جانب ڈالر بھی ایک روز میں 3 روپے 90پیسے سستا ہوگیا۔ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی کرنسی 163 روپے ہوگئی ، 7 اپریل کو ڈالر 167 روپے 89 پیسے کی بلند ترین سطح پر تھا۔

خیال رہے پاکستان کے مرکزی بینک نے گزشتہ روز ہی شرح سود میں دو فیصد کمی کی ہے جس کے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ دوسری وجہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے قرضے منجمد کرنے اور 1.39 ارب ڈالر کا قرضہ دینے کی منظوری بھی ہے۔

  • Lockdown ma Sarkari logo ko ghar bhaitne ki thankhwai thu mil rahi magar jin Thajir bradri Dukandaro ki waja se inko taxes duties Investments ke zariye inke thankhwai ban rahi unka sab koch bhand close krdia gia ha saat he Adalath Kacheria bhand insaf milna be bhand namumkin hogia balke krdia gia ha ajeeb mulak ha jaha pe awam keliye asania paida krne ki bajai ezat se zindagi guzarna be mahaal mushqil aik juram ban chuka ha awam rozgar nai krengai awam ko barwaqt insaf nahi milega awam ko majboor kia jaraha jaraim paisha bane par majboran dako choor qatil banjai thake police or wakelo ke jaib mazeed garam ho karobari logo ka har jaga se qeema nikala ja raha jabke unke liye koch nahi kia ja raha foj or hakoomat khud ko chalana chahti magar mashiyat or muashre ka sabse aham sathoon uske liye koch nahi krahi agar yahi haal raha hakomate waqt ka thu aaj nahi liqan unqareeb bharbhaadi ka andaza hojaiga jiske asrat pore mulak or har shakhas par pharengai.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >