سندھ حکومت کا آن لائن شاپنگ سسٹم کراچی میں بری طرح ناکام

کراچی:حکومتی آن لائن شاپنگ سسٹم ناکام،گلیوں میں اشیائے ضروریہ بکنے لگیں

کورونا وائر س کے تناظر میں کیے گئے لاک ڈاؤن میں عوام کو بڑے بازاروں اورمارکیٹس سے دور رکھنے کیلئے حکومت نے آن لائن شاپنگ سسٹم متعارف کرایا تا ہم گلیوں میں پتھاروں اور سٹالز کی دستیابی کے باعث لوگوں کے آن لائن خریداری کو ترجیح نہ دینے سے یہ سسٹم پسماندہ علاقوں میں ناکام ہوگیا۔

شاپنگ سنٹر اور بازاروں میں تجارتی سرگرمیوں کی بندش کے باعث تاجروں نے بازاروں کے اطراف اورچھوٹی گلیوں میں ریڑھیوں اور عارضی پتھاروں پر اشیائے ضروریہ بیچنا شروع کردیں۔گلیوں میں اشیائے خورونوش ودیگر چیزیں باآسانی دستیاب ہونے پر لوگوں نے آن لائن شاپنگ کو ترجیح نہ دی۔

ضلع وسطی میں تاجرنیوکراچی، سندھی ہوٹل،یوپی مارکیٹ، فورکے چورنگی ،واٹر پمپ ،فیڈرل بی ایریا ،سرجانی ٹاؤن، خدا کی بستی، اورنگی ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن سمیت شہر کے دیگر مضافاتی علاقوں میں کپڑے، جوتے ، پلاسٹک کے برتن، مصالحہ جات، صابن ڈیٹرجنٹس وغیرہ گلیوں میں فروخت کررہے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More