امریکی کریڈٹ ریٹنگ ادارے ”فچ “ کی پاکستان میں ڈالر سے متعلق پیشنگوئی

Dollar PKR

امریکی کریڈٹ ریٹنگ ادارے فچ سلوشنز نے سال 2020ء کے دوران پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر سے متعلق پیشنگوئی کردی۔۔

فچ کی پیشنگوئی کے مطابق سال 2020 امریکی ڈالر کی اوسطاً قدر 163 روپے اور 2021ء میں 171 روپے رہے گی۔

دچ سلوشنز کا اپنی جاری کردہ پاکستانی کرنسی کی جائزہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ جنوری 2020ء سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مجموعی طورپر7.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

جائزہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آنیوالے دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر پر اگرچہ بڑے پیمانے کا دباؤ نہیں ہوگا لیکن ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔

رپورٹ میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ پالیسی ساز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر افراط زر کے دباؤ کو کم رکھنے کے لیے روپے کی قدر مزید گرنے دیں گے۔

فچ کا اپنی جائزہ رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں اور اس مد میں موخر ادائیگیوں کی سہولت کے علاوہ جی 20 ممالک کی جانب سے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کا ریلیف ملنے سے فی الحال پاکستان کے ذخائر پر بیرونی مالیاتی ادائیگیوں کا دباؤ نظر نہیں آرہا بلکہ پاکستان کے لیے بیرونی معیشت کے حوالے سے درپیش چیلنجز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ مارکیٹ میں ڈالر 167 روپے تک پہنچ گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >