کورونا کی صورتحال کے دوران ٹیلی نار کی آمدن میں واضح کمی

ٹیلی نار پاکستان نے بتایا ہے کہ کوویڈ-19 کے باعث پیدا شدہ معاشی عدم استحکام اور اس صورتحال کے دوران ان کے صارفین اور آمدن میں بیک وقت11 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

ٹیلی نار پاکستان کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران اس کی آمدن26.2 ارب روپے تھی جبکہ رواں سال آمدن 24.2 ارب روپے پر آگئی ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کے منفی اثرات کے باعث کاروبار میں اتنے بڑے پیمانے پر گراوٹ سامنے آئی ہے جس کے باعث صارفین کی تعداد اور ایورج ریونیو پر یوزرز کی شرح بھی متاثر ہوئی ہے۔

ٹیلی نار نے بتایا کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران پاکستان میں 195 روپے فی صارف استعمال کرتا تھا جبکہ رواں سال یہ 170 روپے فی صارف پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب ٹیلی نار پاکستان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے جی ایس ایم لائسنس کی تجدید کے لیے این او کے 0.6 بلین کی رقم ادا کی ہے جس کو ابھی ان اخراجات میں شامل نہیں کیا گیا۔

  • I my opinion all IT and social media industry all over the world is gaining their business in COVID-19 and lockdown situation….. as a ex-user of Telenor they are loosing their business because of poor services specially signal problem…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >