پاکستان کو تجارتی خسارے میں کمی سے 8اعشاریہ6 ارب ڈالر کی بچت

پاکستان بزنس فورم نے خوش خبری سنائی سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سال 2019-20 میں تجارتی خسارہ27 فیصد کم ہوگیا ہے جس سے ملکی معیشت کو 8اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا ہے۔

فورم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستانی توانائی کی ضرورت زیادہ تر درآمد ی ذرائع سے پوری ہوتی ہیں، مگر عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کو کافی بچت ہوئی ہے، مئی کے مہینے میں تیل کے بحران کی وجہ سے تین کمپنیوں نے آئل درآمد نہیں کیا اس سے بھی درآمدات کا حجم کم رہا ہے۔

پاکستان بزنس فورم نے درآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ ساٹھ فیصد درآمدی آرڈر برآمدی شعبے کی طرف سے دیئے گئے ، برآمدات میں بہتری کی ایک بڑی وجہ ٹیکسٹائل کو نئے ملنے والے آرڈر ز ہیں، گزشتہ برس کی نسبت پاکستان کی درآمدات میں دس ارب ڈالر میں کمی واقع ہوئی ہے، اسی مناسبت سےپاکستان کی برآمدات میں بھی6 اعشاریہ84 فیصد کم ہوگئی ہیں۔

  • چھ ارب ڈالر کی خسارے میں کمی ھوئی لیکن پاکستان کی اکانومی سکڑ کر 340 ارب ڈالر سے 280 ڈالر کی ھوگئی لاکھوں لوگ بے روزگار ھوگئے اور اب تو ھر روز پورے خاندانوں کی اجتماعی خودکشیوں کی خبریں آ رھی ھیں۔

    عوام جاھل ھیں انکو کیا معلوم یہ 6 ارب بہت مہنگا پڑا ھے اس ملک کو۔ اس جاھل عوام سے مذھبی فتوے لگوا لو، یا کرپشن کی ٹرک کی بتی کے پیچھے بھگوا لو لیکن جو اصل کرپشن ھے اسکی انکو سمجھ نہی۔

    جب حکمران بےحس اور ظالم ھو جائے وہ دکھاوے کی پرفارمنس پر زیادہ دھیان دیتا ھے۔ ملک کی اکانومی سکڑ جائے لوگ بے روزگار ھو جائیں، چینی آٹا، بجلی ختم ھو جائے کوئی بات نہی 6 ارب ڈالر کی شوخی مار لو۔

  • یہ بلکل ایسا ہی ہے کہ کوئی بیروزگار ہوجائے اور کہے کہ اس مہینے میں نے اپنا خرچہ آدھے سے بھی کم کردیا۔۔۔۔۔

    جناب جب اکانومی آپ کی سوکڑ رہی ہے تو درآمدات تو گرنی ہی ہے۔۔۔۔۔لوگوں کی قوت خرید نیچے جارہی ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >