ملٹی نیشنل کمپنیوں کا چین سے پاکستان منتقل ہونے کا امکان

ملٹی نیشنل کمپنیوں کا چین سے پاکستان منتقل ہونے کا امکان

چین اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ سرد جنگ کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دنیا کی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں چین سے پاکستان کا رخ کرسکتی ہیں۔

مشہور کینیڈین ریسرچ ایڈوائزری کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امید ہے چینی انڈسٹری پاکستان منتقل ہوسکتی ہے، جس سے پاکستانی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوسکتا ہے، چین نے بھی گزشتہ سال اپنی انڈسٹری کو پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

ایڈوائزری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال میں تقریبا 12 ملین ڈالر کے ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل وسائل آنے کا امکان ہے، گزشتہ 12 ماہ میں پاکستان کےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے برابر سرمایہ کاری کا ہوئی ہے جس کا حجم 11 ملین ڈالر ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے تجارت اینڈ ٹریڈ عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 10 سیکٹرز میں بہتری لائی ہے، اور ای او ڈی بی کی رینکنگ میں 136 سے 108 ویں نمبر پر آگئے ہیں، یہ معیشت کو بہتر کرنے کیلئے حکومتی عزم کا اشارہ ہے۔

اپریل کے ماہ میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے 1اعشاریہ 4 بلین ڈالر کی قسط وصول ہوئی ہے ، عالمی بینک اور ایشین ڈولیپمنٹ بینک کی جانب سے مجموعی طور پر2اعشاریہ5 بلین ڈالرکی امداد ملی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >