اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کرنے والے مالا مال،حصص کی مالیت میں اربوں کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کرنے والے مالا مال،حصص کی مالیت میں کھربوں کا اضافہ

حصص کا کاروبار کرنے والے عید سے پہلے مالا مال، 1 ہفتے میں حصص کی مالیت میں 221 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے میں کاروبار کے دوران حصص کی مالیت میں 2 کھرب 21 ارب سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے، کورونا وائرس بحران کے کمزور ہونے اور بین الاقوامی سطح پر عالمی بینک کی جانب سے شرح سود کو صفر کردینے کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کا حجم بڑھنے لگا ہے۔

گزشتہ ہفتے چار روز کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مسلسل تیزی رہی اور چار روز میں 1650.82 پوائنٹس کا اضافہ ہواور انڈیکس 2 نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 39258.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں 221 ارب38 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ مارکیٹ کے کل سرمایے میں 72 کھرب94 ارب سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی پیش کردہ معاشی پالیسیوں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، اور عید کے بعد متوقع طور پر بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی جیسے فیصلے سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کو فروغ دے رہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >