کرونا وبا میں کمی: پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر بحالی کی طرف گامزن

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران 613 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ۔۔ انڈیکس 39ہزار 871 کی سطح پر پہنچ گیا۔

عید کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، مارکیٹ 650 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 39 ہزار871 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں تقریباً 90 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔آج کاروباری روز میں 6 حدیں بحال ہوئیں

معاشی ماہرین کے مطابق تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث سیمنٹ اور سٹیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب کورونا کے کیسز میں تیزی سے کمی سے بھی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کنسٹرکشن انڈسٹری کے حضرات کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو آئندہ چارسے پانچ ماہ میں 1300 ارب روپے سرمایہ کاری کی یقین دہانی نے بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی میں اہم کردار ادا کیا ہے

دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 49 پیسے مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 49 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 167 روپے 47 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 166 روپے 78 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 98 پیسے پر آگیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >