نئی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک کی تنخواہ اور مراعات کی ہوشربا تفصیلات منظرعام پر

کابینہ کی منظوری سے اپوائنٹ ہونیوالی نئی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیما کامل کو کتنی تنخواہ ملے گی اور کون کونسی مراعات ملا کریں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کچھ روز پہلے کابینہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سیما کامل کو نئی گورنر اسٹیٹ بنک مقرر کیا ہے۔ نئی گورنراسٹیٹ بنک کی ماہانہ تنخواہ 18 لاکھ 60 ہزارروپے مقررکی ہے جبکہ گھر کے کرائے کی مد میں ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کی کی تنخواہ میں ہر سال 10 فیصد انکریمنٹ لگا کرے گی ۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک 13 لاکھ روپے کی کلب ممبرشپ کے لیے بھی اہل ہوں گی جبکہ انکی فیملی کو مفت میڈیکل کی سہولت بھی ملے گی۔

ڈپٹی گورنراسٹیٹ بنک کیلئےایک لاکھ 70 ہزار روپے کا موبائل فون خریدا جائے گا ، بیرون ملک سفر کیلئے بزنس کلاس کی سہولت ملے گی جبکہ 36 ہزار روپے تنخواہ پر 2 گھریلو ملازم رکھنے کی بھی اجازت ہوگی۔

اسکے علاوہ 1800 سی سی گاڑی اور ماہانہ 600 لیٹر پیٹرول بھی ملے گا۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک کو سیکیورٹی گارڈ اور سیکیورٹی الارم سسٹم کی سہولت بھی ملے گی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے نئی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے بعد اسٹیٹ بینک میں ڈپٹی گورنرکی تعداد تین ہو گئی ۔اس سے اندازہ لگاسکتے ہیں کہ تین ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک اور گورنر اسٹیٹ بنک کو عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے کتنی لگژری سہولیات ملتی ہیں۔

  • سیما کامل صاحبہ بہت تجربہ کار بینکر ہیں ، یہ جب حبیب بینک میں کارپوریٹ ہیڈ تھیں تو تب بھی بی ایم ڈبلیو میں ہمارے آفس آیا کرتی تھیں ، بعد میں یہ یو بی ایل کی پریزیڈنٹ بن گئیں تھیں ، اس سے زیادہ تنخواہ اور مراعات یہ وہاں بھی وصول کرتی ہوں گی ، تین چار لاکھ روپے ماہانہ تو ایک عام بینک مینیجر وصول کرتا ہے ، میرے ایک جاننے والے ایم سی بی میں سینئر ایکزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ہیں اور انہیں بینک کی طرف دو گاڑیاں ملی ہوئی ہیں ایک چوبیس سو سی سی اور ایک اٹھارہ سو سی سی ، ہر گاڑی کے ساتھ چار سو لٹر کا فیول کارڈ ہے اور تین کلبوں کی ممبرشپ بھی بینک کی طرف سے ہے

  • اچھی بات ھے آگر کیسی میں اچھی صلاحیتیں موجود ہیں اس کی تنخواہ اور مراعات بھی اچھی ہونی چاہئے امید ھے تمام وہ لوگ جو عوام کے ٹیکسوں سے مراعات اور تنخواہیں وصول کر رہے ہیں آپنی کارکردگی بھی عوام اچھی دیکھائیں گے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >