سٹاک مارکیٹ : 5 ماہ بعد 100انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کرنے والے مالا مال،حصص کی مالیت میں کھربوں کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی۔۔ 100 انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔۔

پاکستان میں ایک طرف کرونا کیسز کم ہورہے ہیں تو دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 5 ماہ بعد 100انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیا۔

آج کاروباری دن کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 283پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور سٹاک مارکیٹ 40ہزار166 پر پہنچ گئی

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 168.22 سے کم ہوکر 168.13 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ پاکستان میں کرونا کیسز کی واضح کمی، رئیل اسٹیٹ کیلئے حکومتی ریلیف پیکیج ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ریسٹورنٹس، شادی ہالز، پارکس اور دیگر کاروباری مراکز کھولنے کے عندئیے نے بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

خیال رہے کہ آج اسد عمر نے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔اس اعلان کے بعد سٹاک مارکیٹ سے متعلق مزید مثبت خبریں آنے کی توقع ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >