2024 تک پاکستان کی برآمدات میں 12 ارب ڈالر اضافے کا امکان

2024 تک پاکستان کی برآمدات میں 12 ارب ڈالر اضافے کا امکان

انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کی تازہ ترین تخمینہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 تک پاکستان کی برآمدات میں 12 ارب ڈالر کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

حالانکہ کورونا وائرس کے عالمی بحران کے دوران پاکستان کے رواں مالی سال کی برآمدات شدید دباؤ کا شکار رہیں، آدھے سے زیادہ پاکستانی ایکسپورٹرز مقامی اور بین الاقوامی ریگولیٹری رکاوٹوں کا شکار رہے۔

ورلڈ بینک کے پاکستان میں کنٹری آفس کے ساتھ اشتراک سے یہ رپورٹ تیار کی گئی جس میں 1152 امپورٹرز اور ایکسپورٹرسے سروے کیا گیا، جنہوں نے پاکستانی کاروباری شخصیات کو درپیش شدید مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا، اس سے پالیسی بنانے والوں کو بہتر انداز میں پالیسیاں بنانے اور ان پر عمل درآمد کروانے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کہ ان میں آدھی سے زیادہ مشکلات مقامی ہیں جو حکومتی کوششوں سے ختم کی جاسکتی ہیں، اس رپورٹ میں حکومت کو تجاویز دی گئیں کہ کیسے درآمدات اور برآمدات کے درمیان فرق کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >