پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو ایک کھرب سے زائد کا منافع

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو ایک کھرب سے زائد کا منافع

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے بعد سرمایہ کاروں کو ایک کھرب سے زائد کا منافع ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مندی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس میں 114.93 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، کاروبار بند ہونے پر انڈیکس39914.76 تک گر گیا تھا۔

تاہم اس مندی کا رجحان آج صبح زائل ہوگیا اور آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور پہلے دو گھنٹوں میں انڈیکس میں 238.79 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو ایک کھرب سے زائد کا منافع

آج کاروبار کے دوران انڈیکس میں ایک موقع پر 800پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور گزشتہ دنوں گرنے والی 40 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہونے کے بعد انڈیکس 40706.08 تک پہنچ گیا تھا تاہم جیسے ہی مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنان اور پولیس کے درمیان پرتشدد واقعات سامنے آئے اسٹاک مارکیٹ میں منفی اثرات نظر آنا شروع ہوگئے۔

پرتشدد مظاہروں اور مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران کاروبار مندی کا شکار رہا ، کاروبار بند ہونے پر انڈیکس میں 644.39 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ انڈیکس40559.15 پر بند ہوا، آج کے کاروبار میں مجموعی طور پر40 کروڑ15 لاکھ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جس میں سرمایہ کاروں کو 100 ارب سے زائد کا منافع ہوا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>