بلومبرگ نے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی

دنیا میں صرف 25 خاندانوں کی دولت ایک کھرب چالیس ارب امریکی ڈالر یعنی 235 کھرب پاکستانی روپے سے زائد ہے۔ بلومبرگ نے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

ان خاندانوں کی اکٹھی دولت 1.4ٹریلین امریکی ڈالرز ہے جو تقریباً 235 کھرب پاکستانی روپے سے زائد بنتی ہے۔ ان کا تعلق خوردہ صنعتوں ، میڈیا گروپس ، زرعی کاروباری کمپنیوں وغیرہ سے ہے۔

بلوم برگ کے مطابق 215 ارب ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ والٹن خاندان پہلے نمبر پر ہے۔ فہرست میں 120 ارب امریکی ڈالرز کے ساتھ مارس خاندان دوسرے اور 109 ارب امریکی ڈالرز کے ساتھ دی کوچ خاندان تیسرے نمبر پر ہے۔

بلومبرگ کے مطابق لی خاندان 25 ویں نمبر ہے جن کا تعلق معروف ہوم اپلائنسز اور موبائل کمپنی سام سنگ ہے اور ان کی خالص آمدنی 29 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

24 ویں نمبر پر ہوٹلز کے کاروبار سے منسلک ’دی پرٹکر خاندان‘ ہے ان کی خالص آمدن 29.6 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

23 ویں نمبر پر سن ہنگ کائی پراپرٹیز سے تعلق رکھنے والا ’ووک خاندان‘ ہے جن کی خالص آمدن 30.4 بلین امریکی ڈالرز بتائی جارہی ہے۔

22 ویں نمبر پر فیروگروپ سے تعلق رکھنے والا دی فیریرو خاندان ہے اور ان کی خالص آمدن 30.5 بلین ڈالرز ہے۔

21 نمبر پر دی چیراویننٹ خاندان 30.7 بلین امریکی ڈالرز خاصل آمدن کے ساتھ براجمان ہے۔

20 ویں نمبر پر دی نیو ہاؤس خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدن ایڈوانس پبلیکیشنز ہے اور اس کی خالص آمدنی 31 بلین ڈالرز ہے۔

19 ویں نمبر ٹیٹراپیک کے بزنس سے منسلک دی راؤسنگ خاندان ہے جن کی خالص آمدن 32.9 ارب ڈالرز بتائی جارہی ہے۔

18 ویں نمبر پر کاکس انٹرپرائزز سے تعلق رکھنے والا دی کاکس خاندان ہے جن کی خالص آمدن 33.1 بلین ڈالرز بتائی گئی ۔

17 ویں نمبر پر معروف کارساز کمپنی بی ایم ڈبلیو سے تعلق رکھنے والا دی کوانڈٹ خاندان ہے اور انکی خالص آمدن 34.7 بلین ڈالرز ہے۔

16 ویں نمبر پر دی وین ڈیم، ڈی اسپائل برچ اینڈ ڈی میویس خاندان ہیں اور ان کی خالص آمدنی 36.8 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

15 ویں نمبر پر دی ایس سی جانسن خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی ایس سی جانسن ہے اور اس کی خالص آمدن 37.3 بلین ڈالرز ہے۔

14 ویں نمبر پر دی کارگل میک ملن خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدن کارگل ان کارپوریٹڈ اور خالص آمدن 38.1 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

13 ویں نمبر پر دی مولیز خاندان ہے جن کی خالص آمدنی 38.4 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

12 ویں نمبر پر دی ہوفمین اویری خاندان ہے جن کی خالص آمدن 38.8 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

11 ویں نمبر پر دی تھامسن خاندان 40.6 ارب امریکی ڈالرز خالص آمدن کے ساتھ براجمان ہے۔

10 ویں نمبر پر دی ایلبریچٹ خاندان ہے جن کی خالص آمدن 41 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

9ویں نمبر پر دی بوہ رنگر اینڈ باؤمبیچ خاندان 45.7 ارب امریکی ڈالرز خالص آمدن کے ساتھ براجمان ہے۔

8ویں نمبر پر دی جاہنسن خاندان 46.3 بلین ڈالرز خالص آمدن کے ساتھ براجمان ہے۔

7ویں نمبر پر دی وردیمر خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی چینل ہے اور اس کی خالص آمدن 54.4 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

چھٹے نمبر پر دی دومس خاندان ہے اور اس کی ذریعہ آمدنی ہرمس ہے اور اس کی خالص آمدنی 63 .9 بلین امریکی ڈالرز ہے۔

پانچویں نمبر پربھارت سے تعلق رکھنے والا امبانی خاندان ہے جن کا ذریعہ آمدنی ریلائنس انڈسٹریز ہے اور اس کی خالص آمدنی 81.3 ارب امریکی ڈالرز بتائی جارہی ہے۔

چوتھے نمبر پر دی السعود خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی تیل ہے اور اس کی خالص آمدن 95 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

تیسرے نمبر پر دی کوچ خاندان ہےجس کی ذریعہ آمدنی کوچ انڈسٹریز ہے اور اس کی خالص آمدنی 109.7 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

دوسرے نمبر پر دی مارس خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی مارس بارز ہے اور اس کی خالص آمدنی 120 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

پہلے نمبر پر دی والٹن خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی وال مارٹ ہے اور اس کی خالص آمدنی 215 ارب امریکی ڈالرز ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >