کس ملک کے پاس سونے کے کتنے ذخائر ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر

کس ملک کے پاس سونے کے کتنے ذخائر ہیں؟ دلچسپ تفصیلات منظرعام پر

آئی ایم ایف کے اوور ورلڈ گولڈ کونسل کی جانب سے رواں ماہ سونے کے سب سے بڑے ذخائر کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی گئیں ہیں جس کے مطابق 20 ایسے ممالک ہیں جن کے پاس سونے کے سب سے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ ان ممالک میں امریکہ سر فہرست ہے رپورٹ آنے تک دنیا میں 25017.79 ٹن سونے کے ذخائر ہیں۔

امریکہ کے پاس سب سے زیادہ 8133.5 ٹن یعنی سونے کے کل ذخائر کا 79 فیصد موجود ہے۔

جرمنی کے پاس 3363.6 ٹن یعنی ذخائر کا 75.6 فیصد، اٹلی کے پاس 2451.8 ٹن یعنی 71.3 فیصد، فرانس کے پاس 2436 ٹن یعنی ذخائر کا 65.5 فیصد، روس کے پاس 2299.9 ٹن یعنی ذخائر کا 23.0 فیصد، چین کے پاس 1948.3 ٹن یعنی ذخائر کا 3.4 فیصد موجود ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے پاس 1040.0 ٹن یعنی ذخائر کا 6.5 فیصد، جاپان کے پاس 765.2 ٹن یعنی ذخائر کا 3.2 فیصد، بھارت کے پاس 657.7 ٹن یعنی ذخائر کا 7.5 فیصد، ترکی کے پاس 583.0 ٹن یعنی ذخائر میں سے 37.9 فیصد، تائیوان کے پاس 422.7 ٹن یعنی ذخائر میں سے 4.7 فیصد سونا موجود ہے۔

نیدرلینڈز کے پاس 612.5 ٹن یعنی ذخائر میں سے 71.4 فیصد،پرتگال کے پاس 382.5 ٹن یعنی ذخائر میں سے 77.7 فیصد، قازقستان کے پاس 378.5 ٹن یعنی ذخائر میں سے 65.5 فیصد، ازبکستان کے پاس 342.8 ٹن یعنی ذخائر میں سے 60 فیصد ذخائر ہیں۔

برطانیہ کے پاس 310.3 ٹن یعنی ذخائر میں سے 10.2 فیصد، لبنان کے پاس 286.8 ٹن یعنی ذخائر میں سے 1.6 فیصد سونا موجود ہے۔

  • Stats in this article are incorrect, for example:

    Total gold = 25017.79 ton,
    USA share = 8133.5 ton, which is 32.51% and not 79%
    Germany share = 3363.6, which is 13.44% and not 75.6%
    Italy share = 2451.8, which is 9.8% and not 71.3%


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >