چینی بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت نے چینی کی درآمد پرعائد ٹیکسز ختم کردیئے

چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت نے چینی پر عائد درآمدی ٹیکس ختم کر دیئے

وفاقی حکومت نے ملک میں چینی بحران پر قابو پانے اور چینی کی قیمتوں کو معمول پر لانی کے لئے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پرعائد ود ہولڈنگ ٹیکس اور 17 فیصد سیلز ٹیکس سے چھوٹ دے دی.

درآمد کی جانے والی 3 لاکھ میٹرک ٹن ریفائنڈ کرسٹل وائٹ شوگر کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ اس حوالے سے ایف بی آر نے باضابطہ 2 نوٹیفکیشن جاری کر دیئے.

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کی جانب سے درآمد کی جانے والی 3 لاکھ میٹرک ٹن ریفائنڈ کرسٹل وائٹ چینی کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور 17 فیصد سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہوگی۔

پاکستان میں پیدا ہونے والے حالیہ چینی بحران کے باعث قیمتوں میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ای سی سی نے حال ہی میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، تاکہ ملک میں چینی کی سپلائی بہتر بناکر قیمتوں کو معمول پر لایا جاسکے۔

فیصلے کے تحت ایف بی آر نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کی مکمل چھوٹ دینے کے نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >