چین نے ایک بار پھر پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا

سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر واپس لئے جانے کے بعد چین نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کردیا۔ پاکستانی معیشت کو نقصان سے بچانے کیلئے ایک ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت دیدی

نجی ٹی وی چین کے مطابق چین نے ایک بار پھر دیرینہ دوستی کا بھرم رکھتے ہوئے پاکستان کو بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک میں رکھے ایک ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اب حکومت چین سے اجازت مل جانے کے بعد بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے بینکوں کو 165 سے 169 ارب روپے فراہم کرے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین نے یہ اجازت پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم واپس کرنے کے بعد مالی وسائل کی کمی پوری کرنے کے لیے دی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں سال بجٹ خسارہ پر قابو پانے کے لیے 29 سے 30 کروڑ ڈالر کی اشد ضرورت تھی، اسی مشکل وقت میں چین نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے پاکستان سٹیٹ بینک میں سب سے زیادہ ایک ارب ڈالر کی رقم جمع کروائی ہے، جسے چین نے پاکستان کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

  • جتنا نیازی نے ملک کا امیج خراب کیا اتنا کسی نے نہیں کیا قوم بتایا جاے اب کونسی چیز گیروی رکھوائی ہے یہی بے شرم خودکشی کرنے کی باتیں کرتا تھا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >