پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کرنے والے مالا مال،حصص کی مالیت میں کھربوں کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی۔۔ 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور۔۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئیچوتھے کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 219.35 پوائنٹس بڑھ گیا۔

گزشتہ تین روز سے جاری تیزی کا تسلسل رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران بھی دیکھنے کو ملا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 41276.54 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور کاربار کے اختتام پر شئیر مارکیٹ میں 219.35 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہونے کے بعد 41081.94 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.54 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 31 کروڑ 23 لاکھ چار ہزار 180 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو پچاس ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو آئی۔۔ آج بروز جمعرات ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 167 روپے 43 پیسے پر پہنچ گیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>