ایف بی آر نے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ پکڑ لی

ایف بی آر نے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ پکڑ لی۔مشتبہ ملزمان کے مقامی اور غیر ملکی کرنسی کے 50 سے زائدبینک اکائونٹس ہیں اور انہوں نے بہت معمولی ٹیکس جمع کرایاہوا تھا

ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن اسلام آباد نے کارروائی کی۔ مشتبہ شخص کے ٹیکس پروفائل سے معلوم ہوا ہے کہ وہ مختلف کاروباری ناموں سے خدمات فراہم کر رہا تھا

اعلامیہ کے مطابق مشکوک شخص 1 ارب 10کروڑ روپے کی بینک ٹرانزیکشنز اور آمدن ذرائع کے بارے میں تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔ مشکوک شخص کے ایک اور ساتھی کی بھی 32 کروڑ روپے سے زائد کی مشکوک بینک ٹرانزیکشن کا پتہ چلا ہے۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں افراد ملکر کام کر رہے تھے اور دونوں افراد کے 50 سے زیادہ ملکی و غیر ملکی بینک اکاؤنٹس موجود ہیں، جن میں 1 ارب 40 کروڑ روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔

دونوں ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت شکایت درج کرلی گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>