پاکستان سٹاک ایکسچینج: ایک ہفتے میں حصص کی مالیت میں کتنے سو ارب کا اضافہ ہوا؟

پاکستان سٹاک ایکسچینج پر گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب، حصص کی مالیت میں 249 ارب سے زائد کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا، اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب آنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا منافع ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران حصص کی مالیت میں 249 ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہونے اور ایکسٹرنل اکاونٹ بحران ختم ہونےکی اطلاعات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی بہتری کی پیشن گوئیوں کی وجہ سے بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سرمایا کاری کی جا رہی ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں نےپر اعتماد انداز میں آئل گیس ایکسپلوریشن، سیمنٹ، اسٹیل سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے زیادہ دلچسپی لی، اسٹیٹ بینک کی روشن پاکستان اسکیم سے ترسیلات زر کی آمد مزید بڑھنے کی توقعات جیسے عوامل نے کیپیٹل مارکیٹ کے گراف کو بلندی کی جانب گامزن کیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے میں ریکارڈ کے کی وجہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی 41 ہزار کی نفسیاتی حد بھی دوبارہ بحال ہو گئی، تاہم شہر قائد میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے بجلی کے معطل ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کی بندش اور موبائل فونز کے کم استعمال کی وجہ سے کاروباری پانچ روز میں سے ایک روز مندی غالب رہی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں2کھرب 49ارب 11کروڑ 8لاکھ 39ہزار 166روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 76کھرب 10ارب 31کروڑ 75لاکھ 59ہزار 674روپے ہو گیا، مجموعی طور پر ہفتے وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس1434.63 پوائنٹس بڑھ کر 41056.22 پوائنٹس پربند ہوا جبکہ کےایس ای 30انڈیکس 566.93 پوائنٹس بڑھ کر 17695.40 پوائنٹس پربند ہوا۔

    • Baaghi Bhai, 1 Kharab, trillion nahi hota, 100 arab kay barabar hota hay, 1 Trillion 10 Kharab yani 1000 arab kay barabar hota hay. Jab Arab Kharab Crore use hongay to woh multiple of 100 hotain hain, Million Billion Trillion are multiple of 1000.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >