ایف بی آر کی بڑی کارروائی، ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری پکڑ لی

ایف بی آر کی بڑی کارروائی، ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری پکڑ لی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ماتحت ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریبا ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری پکڑ لی ہے، ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے ٹیکس چوری میں ملوث کمپنی میسرز ایس ایس ایس ایکسپو کے خلاف ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ نے ٹیکس چوری میں ملوث کمپنی میسرز ایس ایس ایس ایکسپو کہ محمد عامر کے خلاف 22 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرکے اس کو مقدمے میں نامزد کر دیا ہے، محمد عامر کی جانب سے ٹیکس رجسٹرڈاداروں کو جعلی رسیدیں جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ محمد عامر نے مقامی خریداری اور درآمدی سامان پر جعلی رسیدیں جاری کر کے ٹیکس کی چوری کی ہے، ڈائریکٹوریٹ نے 2016 سے 2019 کے ٹیکس گوشواروں کی ڈیسک انکوائری کی اور کمپنی کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن کی دی گئی تفصیلات کی جانچ پڑتال کی بنیاد پر معلومات اکٹھی کی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ پکڑی تھی۔ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق اعلامیہ کے مطابق مشکوک شخص 1 ارب 10کروڑ روپے کی بینک ٹرانزیکشنز اور آمدن ذرائع کے بارے میں تسلی بخش جواب نہیں دے سکا ۔ مشکوک شخص کے ایک اور ساتھی کے 32 کروڑ روپے سے زائد کی مشکوک بینک ٹرانزیکشن کا پتہ چلا ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >