پاکستان سٹاک مارکیٹ8 ماہ کی بلندترین سطح پر، 42 ہزارکی نفسیاتی حدعبور

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کرنے والے مالا مال،حصص کی مالیت میں کھربوں کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی۔۔ 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور۔۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز ہوا تو 41 ہزار 834 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہوا اور یہ پورا دن ہی برقرار رہا جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم ساڑھے 15 سال کی بلند ترین سطح پر رہا ۔ 100 انڈیکس 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 353 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیاہے ، 100 انڈیکس اس وقت 42 ہزار 188 پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے ۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.84 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی۔

آج سٹاک مارکیٹ میں 540,763,746 شئیرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت 19,545,162,178 رہی جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

واضح رہے کہ نیویارک میں قائم ریسرچ فرم مارکیٹ کرنٹس ویلتھ نیٹ کی رپورٹ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک بار پھر ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں عالمی سطح پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چوتھی بہترین اسٹاک مارکیٹ رہی جبکہ ایشیا میں سب سے بہتر کارکردگی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رہی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>