حکومت نے اسٹیل ملز کو فروخت کرنے کے بجائے 30 سالہ لیز پر دینے کی تیاری کرلی

حکومت نے اسٹیل ملز کو فروخت کرنے کے بجائے 30 سالہ لیز پر دینے کی تیاری کرلی

وزارت نجکاری کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو فروخت کرنے کے بجائے 30 سال کیلئے لیز پر دیا جائے گا۔

یہ اعلان وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کیا، وہ نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے پاکستان اسٹیل ملز کو 30 سال کیلئے لیز پر دیا جائے۔

نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی. بھی منظوری دی گئی، اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم میں حکومت کے 10 فیصد شیئرز کی فروخت سے متعلق بھی مالیاتی مشیروں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پی آئی اے کے روزویلیٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیروں کی تعیناتی سے متعلق پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ او جی ڈی سی ایل میں حکومتی 7 فیصد شیئرز کی فروخت سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

وفاقی وزیر نے اس حوالے سے تمام متعلقہ حکام کو بروقت کام کی تکمیل کی ہدایات بھی دیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>