آج سٹاک ایکسچینج، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کی کیا صورتحال رہی؟

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو ایک کھرب سے زائد کا منافع

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی۔۔ 100 انڈیکس میں 272 پوائنٹس کا اضافہ۔۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 272 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس میں بعد انڈیکس میں 42 ہزار 295پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سوموار کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 272 پوائنٹس کے ساتھ 42 ہزار 295 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 165.76 سے بڑھ کر 165.87 روپے ہو گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >