روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا تعارف اور اپلائی کرنیکا طریقہ کار

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کیا ہے؟

دنیا میں پاکستانی کہیں بھی بستے ہوں اب انھیں ملک میں بینک اکاونٹ کھلوانے کے لیے وطن آنے کی ضرورت نہیں۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ملک کے آٹھ بڑے بینکوں کے تعاون سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کرادیا ہےجس کی بدولت بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے ملک کے کسی بھی بینک میں باآسانی اپنا اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سمندر پار پاکستان اب وطن آئے بغیر بینک اکاؤنٹ آن لائن کھلواسکتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو اکاونٹ کھلوانے کے لیے برانچ پر حاضری دینے کی ضرورت نہیں، یہ سارا کام اب آن لائن ہوجائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے قوانین بھی وضع کردیے گئے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی سٹاکس، ریئل سٹیٹ اور ٹی بلز میں بیٹھے بٹھائے سرمایاکاری کرسکتے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنےکیلئے بنیادی دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔ تمام دستاویزات مکمل ہونے پر صرف 48 گھنٹے لگیں گے۔ صارف غیرملکی کرنسی یا پاکستانی روپیہ میں اکاؤنٹ یا دونوں کا انتخاب کرسکتا ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کن بنکوں میں کھلوایا جاسکتا ہے؟

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 8 بڑے بنکوں میں کھلوایا جاسکتا ہے جن میں حبیب بنک، سامبا بنک، میزان بنک، بنک الفلاح، فیصل بنک، یوبی ایل، سٹنڈرڈ چارٹرڈ بنک، ایم سی بی شامل ہیں، ان ویب سائٹس پر جاکر "Apply Roshan Digital Account ” یا اس سے ملتے جلتے لنک کر کلک کرکے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق فی الحال 8 بنک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوپن کرسکتے ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بنک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کیلئے ایڈ ہوجائیں گے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ کار

جن بنکوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی اسٹیٹ بنک نے اجازت دی ہے ان بنکوں کی ویب سائٹ پر جائیں اور روشن ڈیجیٹل لنک پر کلک کرکے اپلائی کریں یا اسٹیٹ بنک کے اس پیج پر جائیں جہاں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے والے بنکوں کی فہرست موجود ہے، اپنے مطلوبہ بنک کی ویب سائٹ پر کلک کرکے ، آپکے سامنے اس بنک کا "اپلائی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ” کا پیج اوپن ہوجائے گا جہاں آپ اپنی انفارمیشن ایڈ کرکے اپلائی کرسکتے ہیں۔


اپلائی کیجئے

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اپلائی کرنے کیلئے آپکو اپنی تصویر، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بیرون ملک قیام کا پروف، ملازمت کرنیوالوں کو جاب سرٹیفکیٹ یا سیلری سلپ، جبکہ بیرون ملک کاروباری حضرات کو ٹیکس ریٹرن یا اپنا ذریعہ آمدن جیسے ڈاکومنٹس اپلوڈ کرنا ہوں گے۔

فارم فل کرتے وقت اکاؤنٹ کیلئے وہ اپنا ای میل اکاؤنٹ جسے آپ باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں اسی طرح ذاتی اپنا فون نمبر یا موبائل نمبر بھی ٹھیک طریقے سے لکھیں۔

جب آپ فارم فل کردیں گے تو 48 گھنٹے بعد آپکو کنفرمیشن ای میل آئے گی جو آپکو آپکے اکاؤنٹ کا سٹیٹس بتائے گی۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ اوپن ہوجائے تو آپ فنڈ ٹرانسفر سمیت دیگر سرگرمیوں کے اہل ہوں گے۔

  • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اپلائی کرنے کیلئے آپکو اپنی تصویر، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بیرون ملک قیام کا پروف، ملازمت کرنیوالوں کو جاب سرٹیفکیٹ یا سیلری سلپ، جبکہ بیرون ملک کاروباری حضرات کو ٹیکس ریٹرن یا اپنا ذریعہ آمدن جیسے ڈاکومنٹس اپلوڈ کرنا ہوں گے۔

    اتنا کچھ تو کبھی بیرونِ ملک کے بنک نے نہیں مانگا۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >