روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کیا فائدہ؟

کچھ روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیز کی مقامی بینکوں کے ساتھ لین دین میں سہولت اور آسانی کے لیے ‘روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام’ کا افتتاح کردیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بینک کی کسی بھی برانچ، سفارت خانے یا قونصل خانے میں جائے بغیر اپنا بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے اور آن لائن ذرائع سے رقوم کی ترسیل بھی کر سکیں گے۔

ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل بینکنگ اکاؤنٹ’ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا دوسرے کمرشل بینکوں کے اشتراک سے ایک بڑا اقدام ہے۔روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس سروس بیرونِ ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو رقوم کی ترسیل، بلوں کی ادائیگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی جدید سہولتیں فراہم کرے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے دوہری شہریت پر سوال اٹھانے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن وہ ااورسیز پاکستانیز زیادہ محبِ وطن ہیں۔ کیوں کہ انہیں باہر جا کر یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کا ملک کتنا اہم ہے۔

روشن ڈیجیٹل بینکنگ کیا ہے؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن بینکنگ تک رسائی اور بینک اکاؤنٹ کھلوانے کا جو طریقۂ کار بنایا ہے، اسے ‘روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس’ کا نام دیا گیا ہے۔روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس سروس کے ذریعے کوئی بھی پاکستانی، خواہ وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں مقیم ہو، گھر بیٹھے پاکستانی بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکتا ہے۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے اوورسیز پاکستانیز کو بینک اکاؤنٹ کی ویری فکیشن کرانے کے لیے آن لائن دستاویزات جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کی ہے، جبکہ اوورسیز پاکستانیز کے بینک اکاؤنٹس بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر ہی فعال کر دیے جائیں گے۔

اس نئے طریقۂ کار کے ذریعے صارف کو بینک کی برانچ، سفارت خانے یا قونصل خانے جانے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔

اسٹیٹ بینک نے اپنی ویب سائٹ پر ایک لنک کے ذریعے تمام مقامی بینکوں کے ‘اکاؤنٹ اوپننگ فارمز’ مہیا کیے ہیں۔ ان فارمز کو پُر کرنے کے ساتھ آن لائن دستاویزات اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ فارم فل اور متعلقہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے 48 گھنٹے بعد بینک اکاؤنٹ فعال کر دیا جائے گا۔

بینک کی جانب سے اکاؤنٹ کی تصدیق کے بعد بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے بینک اکاؤنٹ کو بنا کسی روک ٹوک کے استعمال کر سکیں گے۔

بینک اکاؤنٹ پاکستانی یا کسی بھی غیر ملکی کرنسی یا پھر بیک وقت دونوں کرنسیوں میں بھی اوپن کئے جا سکتے ہیں۔ دونوں کرنسیوں کا اکاؤنٹ کھولنے کی صورت میں کرنسی ریئل ٹائم ریٹ کے ساتھ تبدیل کی جائے گی۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 8 بڑے بنکوں میں کھلوایا جاسکتا ہے جن میں حبیب بنک، سامبا بنک، میزان بنک، بنک الفلاح، فیصل بنک، یوبی ایل، سٹنڈرڈ چارٹرڈ بنک، ایم سی بی شامل ہیں، ان ویب سائٹس پر جاکر "Apply Roshan Digital Account ” یا اس سے ملتے جلتے لنک کر کلک کرکے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔مزید معلومات کیلئے ان بنک کے ٹال فری نمبرز یا اسٹیٹ بنک کی ویب سائٹ سے بھی گائیڈلائن لے سکتے ہیں جہاں مختلف ویڈیوز میں اور لنکس میں تفصیلی طور پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے متعلق بتایا گیا ہے۔

ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی شرائط اور طریقہ کار

اسٹیٹ بینک نے ‘روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پروگرام’ کی تصدیق کی شرائط اور ضابطۂ کار بھی واضح کیا ہے۔

بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں دیارغیر میں مستقل مقیم پاکستانی، عارضی طور پر مقیم اوورسیز پاکستانی اور مشترکہ اکاؤنٹ ہولڈرز (بیرون ملک مقیم کوئی شخص اپنے کسی عزیز کے ساتھ مل کر اکاؤنٹ کھولے جو پاکستان میں مقیم ہو) شامل ہیں۔

مستقل طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے درج ذیل دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔

اکاونٹ ہولڈر کے غیر مقیم پاکستانی ہونے کی تصدیق کے لیے مؤثر پاسپورٹ، ویزا، رہائشی پرمٹ یا دیگر مصدقہ دستاویزات وغیرہ۔
شناختی کارڈ یا ‘نائیکوپ’ کی کاپی
بینک کا اکاؤنٹ نمبر
رہائشی اسٹیٹس تبدیل ہونے کی صورت میں بینک کو مطلع کرنے کا تصدیق نامہ
عارضی طور پر ملک سے باہر رہائش پذیر پاکستانیوں کو ملک میں نہ ہونے کا قابلِ قبول ثبوت فراہم کرنا ہو گا۔

فراہم کردہ معلومات کی متعلقہ بینک ‘نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی’ (نادرا) کے ذریعے تصدیق کرے گا جو کہ یہ عمل بائیو میٹرک تصدیق کے برابر ہو گا۔

تاہم متبادل تصدیق کا یہ عمل صارف کے بیرونِ ملک رہنے تک قابلِ عمل ہو گا اور اکاؤنٹ ہولڈر کے لیے وطن واپسی پر بائیو میٹرک ویری فیکیشن کرانا لازمی ہو گا۔مشترکہ اکاؤنٹ کی صورت میں پاکستان میں مقیم شہری کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے متعلق اسٹیٹ بنک کے عہدیداران اور ماہرین کی رائے

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے متعلق اسٹیٹ بنک کے اعلیٰ عہدیداران اور دیگر ماہرین نے اپنی رائے دی ہے جس میں نہ صرف وہ اوورسیز پاکستانیز کو یہ اکاؤنٹ کھلوانے اور استعمال کا طریقہ کار بتارہے ہیں، بلکہ اس کی افادیت اور اہمیت سے متعلق بھی اپنی رائے دے رہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >