مقامی بینکوں کے ڈپازٹس میں اگست کے دوران 206 ارب روپے اضافہ ریکارڈ

مقامی بینکوں کے ڈپازٹس میں اگست کے دوران 206 ارب روپے اضافہ ریکارڈ

مقامی بینکوں کے ڈپازٹس میں اگست 2020 کے دوران 206 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے اگست 2020ء میں بینکوں کے ڈپازٹس کی مالیت بڑھ کر 16 ہزار 327 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2020ء میں بینکوں کے ڈپازٹس کی مالیت 16121 ارب روپے تھی جبکہ جنوری 2020ء سے اگست 2020ء کے اختتام تک ڈپازٹس کی مالیت میں مجموعی طورپر 1655 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2020ء سے اگست 2020ء تک بینکوں کے ڈپازٹس کی مجموعی مالیت 14 ہزار 672 ارب روپے سے بڑھ کر 16 ہزار 327 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وبا کم ہونے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاںبحال ہورہی ہیں، سٹاک ایکسچینج بھی 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرچکی ہے۔

کورونا وبا کے اثرات بتدریج زائل ہونے اور درآمدی و برآمدی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث ریونیو کی وصولیوں کے حجم میں بھی اضافے کا رحجان غالب ہوگیاہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں ایف بی آر کی ناکامی کے بعد نئے اقدام کا فیصلہ کیا ہےٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے نئے لیگل ارینجمنٹ پر غور کررہی ہے جس کے بعد توقع ہے کہ ٹیکس وصولیوں اور ٹیکس دینے والوں کی شرح میں اضافہ ہوگا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >