اگست میں 2 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر کا ریکارڈ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں گزشتہ ماہ بھیجی جانی والی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جولائی 2020 کے مقابلے میں اگست 2020 میں بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں تھوڑی سی کمی واقع ہوئی ہے مگر یہ پھر بھی 2 ارب ڈالر سے اوپر ہی رہیں جو کہ معیشت کیلئے ایک مثبت پہلو ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست کے مہینے میں 2.095 ارب روبے کی ترسیلات زر وصول کی گئیں، جو کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں وصول ہونے والی ترسیلات زر سے 24.4 فیصد زیادہ ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق اگست میں کارکنوں کی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں، یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب ترسیلاتِ زر 24.4 فیصد (سال بسال) اضافے کے ساتھ 2.095 بلین ڈالر رہیں، یہ کافی حد تک اسٹیٹ بینک کے تخمینوں سے ہم آہنگ ہے۔

ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست میں وصول کی جانے والی ترسیلات زر جولائی کے مہینے سے 24.3 فیصد کم رہی، جولائی میں کل 2.768 ارب کی ترسیلات زر کا ریکارڈ تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >