پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں جی 20 ممالک سے بڑا ریلیف مل گیا

ترقی پزیر ممالک کو بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی جی 20 ممالک نے بڑا ریلیف دیدیا ہے۔جی 20 ممالک نے پاکستان کا ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرضہ ری شیڈول کردیا

تفصیلات کے مطابق دنیا کے جی 20 ممالک نے پاکستان سمیت دنیا کے غریب ممالک کو قرضوں کی ادائیگی کیلئے آئندہ سال جون تک ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور جی 20 ممالک میں اس معاملے میں اگلے ماہ معاہدہ طے پاجائے گا، جس کے بعد پاکستان کو جی 20 ممالک کو قرضوں کی قسط آئندہ مالی سال کے دوران ادا کرنا ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو اگلے چھ ماہ کے دوران جی 20 ممالک کو 50 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنا تھا، مگر اس معاہدے کے بعد پاکستان کو جون 2021 تک ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو جی 20 ممالک سے تقریبا 2 ارب ڈالر کا ریلیف ملا تھا جبکہ دستاویزات کے مطابق پاکستان کے ذمے صرف پیرس کلب کا قرض 10ارب 92 کروڑ ڈالر ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے ورلڈبنک نے جی 20 ممالک سے سفارش کی تھی کہ غریب اور تیسری دنیا کے ممالک کے قرضوں کی ری شیڈولنگ میں ایک سال کی توسیع دی جائے لیکن جی 20 ممالک نے 6 ماہ کی توسیع دی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>