پاکستان، کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس

پاکستان درست سمت پر گامزن، کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 79 کروڑ 20 لاکھ سرپلس ہو گیا

حکومتی پالیسیاں کامیاب ہونے لگیں، پہلی بار پہلی سہ ماہی کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر سرپلس میں چلا گیا، وزیراعظم عمران خان کا اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتانا تھا کہ ماہِ ستمبر میں سات کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے سرپلس کیساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 79 کروڑ 20 لاکھ سرپلس ہو گیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں وزیراعظم کا بتانا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران کرنٹ اکائونٹ کو ایک ارب 49 کروڑ 20 لاکھ خسارے کا سامنا تھا، گزشتہ ماہ کے دوران ملکی برامداد میں تو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ترسیلات زر میں بھی 9 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسی حوالے سے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی عالمگیر خطرناک وبا کے دوران بھی پاکستان کا صنعتی شعبہ بحالی کی جانب گامزن ہے، کرونا کی وبا کے دوران حکومتی اقدامات کی وجہ سے پاکستان کے معاشی اشاریوں میں تیزی سے بہتری آئی ہے، حکومت کے بروقت اور درست فیصلوں کی وجہ سے معیشت کی بہتری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیمنٹ، آٹو، برآمدات، تعمیرات، فرٹیلائزرز اور بڑی صنعتوں کی پیداوار سمیت دیگر شعبوں میں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا سلسلہ جاری رہے گا، پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا ہے۔

  • mashallah Pakistan is on the right track under the leadership of pm IK and iA it will continue to do so and will emerge as a booming country in Asian subcontinent with the present leadership first time after Ayub Khan era. Way to go !!


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >