پاکستان کی آئی ٹی سروسز کی ایکسپورٹ میں 43.55 فیصد ریکارڈ اضافہ

پاکستان کی آئی ٹی سروسز کی ایکسپورٹ میں 43.55 فیصد ریکارڈ اضافہ

وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترجمان کی جانب سے  پی ایس ای بی پرفارمنس رپورٹ 21-2020 کی گئی ہے، جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی سروسز کی ایکسپورٹ میں 43.55 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے رواں رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں پاکستان کو برآمدات سے 37 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی ٹی کی برآمدات کے اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی کی انڈسٹری میں آگے بڑھنے کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور ہماری آئی ٹی کی انڈسٹری بہت تیزی سے آگے بھی بڑھ رہی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >