قوانین کی خلاف ورزی، مزید بنکوں کو کروڑوں کے جرمانے

بنکنگ قوانین اور انٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی، چار مقامی بینکوں کو کروڑوں کے جرمانے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکنگ قوانین اور اینٹی منی لانڈرنگ کی خلاف ورزی پر چار مقامی بینکوں پر 27 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ صارفین کی درست معلومات نہ رکھنے پر بھی بینکوں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جولائی ستمبر کے دوران صارفین کی شناخت اور جنرل بینکنگ آپریشنز سمیت دیگر معاملات میں قوائد کی خلاف ورزی پر مقامی بینکوں کو جرمانے کیے گئے ہیں، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 11 کروڑ 62 لاکھ روپے کا جرمانہ نیجی اسلامی بینک کو کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار قوانین کی خلاف ورزی پر 15 کمرشل بینکوں کو بھاری جرمانے کیے گئے تھے، جرمانے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر کیے گئے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>