بڑی صنعتوں کے ساتھ ساتھ فیصل آباد میں گھریلو صنعتیں بھی بحال

فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری نے بحالی کا سفر شروع کیا تو گھروں میں قائم چھوٹی صنعتوں کا پہیہ بھی چلنے لگا۔

نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں 20 میں سالوں سے بند ٹیکسٹائل انڈسٹری کا پہیہ چلا تو گھر گھر میں قائم چھوٹی صنعتیں بھی چلنا شروع ہوگئی ہیں جس سے ہزاروں خواتین کو گھر بیٹھے روزگار میسر آگیا ہے۔

فیصل آباد کی ایک رہائشی اقصیٰ جس کے گھر میں 2 وقت کے کھانے کے بھی لالے پڑے رہتے تھے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے چلنے سے اس کے گھر میں برسوں سے مٹی میں اٹا چرخا بھی چلنے لگا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے پاکستانی ایکسپورٹرز کو بیرون ملک سے آرڈرز مل رہے ہیں ویسے ویسے اقصیٰ کے گھر میں بننے والے غالیچوں اور دریوں کی بیرون ملک مانگ بھی بڑھنے لگی ہے۔

میڈیا نمائندے سے بات کرتے ہوئے اقصیٰ کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ دو وقت کا کھانا میسر نہیں تھا، لوگوں کے گھروں میں جاجاکر کام مانگتے تھے مگر کام نہیں ملتا تھا، اور اب اللہ کا شکر ہے گھر کی سب خواتین مل کر بھی کام کریں تو آرڈرز پورے نہیں ہوتے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کی ہر فیکٹری اور پاور لوم کے گیٹ پر ایک ہی اشتہار آویزاں ہے کہ یہاں لیبر کی ضرورت ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کا پہیہ ایسا چلا ہے کہ ہر فیکٹری اور پاور لومز میں کام کرنے والے مزدوروں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

  • اپوزیشن خاص کر نونیوں کو ویسے ہی پیٹ میں مروڑ نہیں اٹھ رہے کہ اگر عمران نے 5 سال کامیابی کیساتھ پورے کر لیے تو نونیوں کے سارے پنجاب میں جو وسطی پنجاب رہ گیا ہے وہاں سے بھی انکاخاتمہ ہو جائیگا۔۔

    پالیسیوں کا فرق: نون لیگ نے ان ضلعوں جہاں سے پی ٹی آئی جیتی تھی یعنی پنڈی اور ملتان، وہاں میٹرو چلا دیئے یے جب کہ کہ عمران نے نون لیگ کے جیتے ہوئے ضلعوں میں انڈسٹری چلا دی۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >