اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، 41000 کی حد بحال

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کرنے والے مالا مال،حصص کی مالیت میں کھربوں کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، 41000 کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 653 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی 41000 کی نفسیاتی حد ایک بار پھر بحال ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوتھے کاروباری روز کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف کمپنیوں کے حصص فروخت کرنے کی بجائے خریدے گئے، جس کی بدولت سٹاک ایکسچینج میں تیزی نظر آئی، چوتھی کاروباری روز کے اختتام پر مارکیٹ 653 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 41 ہزار 31 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے حوالے سے سٹاک کے چینج کے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے اور سٹاک مارکیٹوں میں تیزی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے سرمائے کا مجموعی حجم بھی بڑھ گیا ہے ۔

دوسری جانب ڈالر کی قدر میں اوپن مارکیٹ میں اضافہ اور انٹر بینک میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے اضافے سے 160 روپے 5 پیسے پر فروخت ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ہے، انٹر بینک میں ایک پیسہ کمی کے بعد ڈالر 159 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >