روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کتنے کروڑ ڈالر کے ڈیپازٹس جمع ہوچکے ہیں؟

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 10 کروڑ ڈالر جمع،اسٹیٹ بینک

اوورسیز پاکستانیوں کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں دلچسپی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 10 کروڑ ڈالر جمع ہو چکے ہیں، جس میں سعودی عرب سے سب سے زیادہ رقوم جمع کرائی گئیں، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک سے ہی پاکستانی بینکوں میں ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوانے کی سہولت کے آغاز کے بعد دو ماہ میں 45 ہزار نئے اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں، ان اکاؤنٹس میں 10 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس شعبہ کے سربراہ علی رضا نے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق اس سہولت سے سب سے زیادہ استفادہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے حاصل کیا تاہم اکاؤنٹس کھلوانے میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت بیرون ملک سے روزانہ 20 لاکھ ڈالر پاکستانی بینکوں میں جمع کروائے جا ر ہے ہیں۔ علی رضا نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس 48 گھنٹوں میں قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی بنیاد پر آن لائن طریقہ سے کھولا جا سکتا ہے، صارف کے پاس پاکستانی کرنسی یا فارن کرنسی میں اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت موجود ہے۔ یہ اکاؤنٹ ڈالر اور ریال سمیت 10 کے قریب غیر ملکی کرنسیوں میں کھولا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت تقریبا 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں اور اپنے خاندانوں کی کفالت کیلئے سالانہ 23 ارب ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے ترسیلات میں اضافہ ہو گا۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 26.5 فیصد، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 9.1 فیصد اورٹیکس محصولات میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیجیٹل بنکنگ کی سہولت تاریخ میں پہلی باراوورسیز پاکستانیوں کو دی جارہی ہے جس سے اوورسیز پاکستانیز ملک میں براہ راست بینک ادائیگی اور سرمایہ کاری کر سکیں گے، اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکس اوورسیز پاکستانیز کو سہولت دیں گے اور اوورسیز ہم وطنوں کو بینکنگ کا جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیا جائے گا۔

  • They should increase the options and allow to invest in different currencies. (I know it will cost SBP to handle these currencies). For the individuals the conversion rate in killing.

    For example if some one in UK or Canada is investing. They first have to convert the currency into USD and on maturity they have to covert back USD to UK ponds or Canadian $. On both time the person has to pay conversion rate cost.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >